اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سپاہ کی بحریہ کے زون-2 کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حیدر ہنریان مجرد نے پیر کو بوشہر میں دفاع مقدس کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت ایسی ہے کہ کوئی بھی جارح ملک اس کے خلاف اقدام نہیں کرسکتا۔
انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نیوی پوری طاقت سے خلیج فارس کے دفاع کے لئے آمادہ ہے۔
ریئرایڈمرل ہنریان مجرد نے کہا کہ دفاع مقدس کے دور کے تجربات اور دفاعی صنعت میں پیشرفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اسلامی ایران کی سلامتی آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے پاکیزہ خون کی مرہون منت ہے۔
سپاہ کی بحریہ کے زون-2 کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی تسدیدی صلاحیت (Deterrence Capability) میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے اسلامی ایران کی عزت و عظمت، قوت اور صلاحیت آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور کے مجاہدین اسلام کی دلیریوں اور جانفشانیوں کے مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی کی صلاحیتوں میں اور طاقت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔
ریئر ایڈمرل ہنریان نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہے اور اس خطے میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور بدامنی کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110